تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسٰی کی اہم ملاقات آج ہوگی، جس میں ججز کے خط کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسٰی سےملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم اورچیف جسٹس کی ملاقات دوپہر دوبجے سپریم کورٹ میں ہوگی، اس موقع پر وزیرقانون اعظم نذیرتارڑبھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔

اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ہونی والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس سے ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کریں گے جبکہ خصوصی ٹریبونل یا بینچ قائم کرنے کی بھی درخواست کی جائے گی۔

گذشتہ روز ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی تھی ، ذرائع نے کہا تھا کہ ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط پرغور کیا گیا۔

بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہےجس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ججز کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے، وقت کی کمی کے باعث فل کورٹ اجلاس حتمی نہ ہوسکا۔

Comments

- Advertisement -