جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے سامنے مہنگائی کا مسئلہ شدید اور قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں، سعودی عرب کی قیادت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، سیلاب نے معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے اس دوران سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے بھرپور مدد کی۔

غزہ سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے بھی عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں