22.6 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

جھل مگسی: درگاہ فتح پورشریف پر دھماکےکامقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

جھل مگسی : بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے 200 کلومیٹر دور بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں قائم درگاہ فتح پور شریف میں میلے میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق درگاہ فتح پور شریف پر ہونے والے خودکش دھماکے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔


درگاہ فتح پور پر خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی


خیال رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش حملے کے سبب کانسٹیبل سمیت 21 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

درگاہ فتح پور پرخودکش حملہ: صدر وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت


بعدازاں صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے درگاہ فتح پور شریف میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسی درگاہ میں سال 2005ء میں بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس کے سبب 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں