ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’’مودی آپ کے مسائل کو کیا سمجھے گا جو محل میں رہتا ہے!‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محل میں رہنے والے وزیراعظم عوام کے مسائل کو نہیں سمجھ سکتے۔

غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کا گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے شہنشاہ نریندر مودی ہیں وہ محلات میں رہتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ٹی وی پر ان کا چہرہ دیکھا ہے؟ بہت صاف ستھرا سفید کرتہ، جس میں دھول کا ایک بھی داغ نہیں ہوتا۔

گجرات کے علاقے بناس کانٹھا میں اپنے خطاب کے دوران انھوں نے راہول گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ وہ میرے بھائی کو شہزادہ بولتے ہیں جبکہ یہ شہزادے 4000 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کنیا کماری سے کشمیر راہول نے عوام کے مسائل سننے کے لیے پیدل سفر کیا اور وہ خود کسانوں اور مزدوروں سے ملے اور ان کی مشکلات پوچھیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی محل رمیں رہتے ہوئے آپ کی مزدوری، آپ کی کھیتی کے مسائل کو کیسے سمجھیں گے

عوام مہنگائی میں پس چکے ہیں ہر طرف مہنگائی نظر آتی ہے، ہر زرعی اشیا پر جی ایس ٹی ہے۔ بچوں کی فیس دینا، نیا یونیفارم خریدنا ہو یا ان کی بیماری اور علاج کرنا ہو تو کیا حالات ہوتی ہے آپ کی؟ مودی یہ نہیں جان سکتے۔

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ آئین کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔ مودی نے پچھلے 10 سالوں میں لوگوں کے حقوق کو کم کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں