پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

رینجرزکو پنجاب میں 60 دن کے خصوصی اختیارات مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے رینجرز کو صوبہ پنجاب میں 60 روز کیلئے اختیارات دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے آپریشن کیلئے رینجرز کے پانچ ونگ مانگے ہیں۔

تفصییلات کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمان اب رینجرز سنبھالے گی، وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات کی سمری کی منظوری دیدی، گورنرپنجاب نے سمری منظوری کےلیے بھیجی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آپریشن کیلئے رینجرز کے پانچ ونگ مانگے ہیں۔ جوصوبوں کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کریں گے۔

- Advertisement -

صوبائی محکمہ داخلہ نے رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن چار اور پانچ کے تحت بلایا ہے آپریشن کے علاقوں کا تعین ایپکس کمیٹی کرے گی، رینجرزکوخصوصی اختیارات ساٹھ روز کے لیے دیئے گئےہیں۔

 واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا قدام اٹھاتے ہوئےگزشتہ روز پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : پنجاب میں دوماہ کے لیے رینجرز بلانے کا فیصلہ

اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ رینجرز کو پنجاب میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور رینجرز ایکٹ کے تحت بلایا گیا ہے۔ رینجرز گرفتاریاں اور سرچ آپریشن بھی کر سکے گی۔

وزیر قانون پنجاب نے مزید بتایا رینجرز کو کارروائی کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ تمام فورسز دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اور براہ راست کارروائی کر سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں