پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ریحانہ ڈار کو گرفتار کیا گیا یا نہیں؟ پولیس نے حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو گرفتار کیے جانے کے دعوے کی حقیقت بیان کر دی۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریحانہ ڈار اور روبا ڈار کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ایک غیر قانونی ریلی نکالنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔

محمد حسن اقبال نے کہا کہ ریحانہ ڈار اور روبا نے ازخود پولیس موبائل میں بیٹھنے کی کوشش کی،دونوں خواتین کو ان کے گھر پر پہنچا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے عمر ڈار کی جانب سے والدہ کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ عمر ڈار کا کہنا تھا کہ والدہ کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے ساتھ دیگر خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا۔

8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات میں ریحانہ ڈار کو سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شکست دی تھی۔

نتائج کے مطابق خواجہ آصف 118566 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار 100272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں