منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سانگھڑ : خونی تصادم کے بعد بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونیکاخدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: شہرکی فضا سوگوار ہےاورمنگل کے خونی سیاسی تصادم کے باعث شہرمیں کشیدگی ہے۔ سیاسی تصادم  کےنتیجےمیں چار افراد جان سےگئےتھے۔

کشیدہ صورتحال ایک بار پھرسانگھڑمیں انتخابات ملتوی ہونے کا اشارہ دےرہی ہے۔ ضمنی انتخابات کامعرکہ ہونے کو ہے اور سانگھڑایک بار پھرمیدان جنگ بن گیا ہے۔

سرد موسم میں سیاسی گرما گرمی عروج پرہے، کیا انتخابات ایک بار پھرالتواء کا شکارہونےکوہیں۔ منگل کی صبح پاکستان پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگیوں کی جانب سے رینجرزکی حمایت میں اوربلدیاتی انتخابات کےسلسلےمیں ریلیاں نکالی گئیں۔

- Advertisement -

ایک مقام پردونوں جماعتوں کے کارکنان آمنےسامنےآگئے،تلخ کلامی سے شروع ہونے والی بحث مسلح تصادم تک جا پہنچی۔جھگڑےمیں دو پولیس اہلکارسمیت چارافراد جان سےگئے۔ آٹھ افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئےگئے۔

واقعہ کےباعث ضلع بھرمیں کشیدگی برقرارہے۔ شہرمیں رینجرز کوتعینات کردیاگیا ہےجبکہ گرفتاریوں کےلئےپولیس کےچھاپے بھی جاری ہیں۔

سانگھڑمیں اس سے پہلےبھی بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوچکے ہیں۔ پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونےکی وجہ سیاسی کارکنوں کا خونی تصادم بناتھا۔اب ایک بارپھرکشیدہ صورتحال سانگھڑمیں انتخابات ملتوی ہونےکا اشارہ دے رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں