منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سعودی شہریوں نے ایک سال میں 935 ارب ریال خرچ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہریوں نے ایک سال کے اندر 934.37 ارب ریال خرچ کردیے، عالمی بینک کے مطابق سعودی عرب نے اوسط عالمی خرچ کے حوالے سے 9.3  ارب ریال زیادہ خرچ کیے۔

سعودی اخبار کے مطابق سنہ 2019 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سعودی عرب میں صارفین نے 334 دن کے دوران 934.37 ارب ریال خرچ کیے۔ ماہانہ اوسط خرچ 77 ارب ریال رہا۔

اس سے گزشتہ برس یعنی 2018 میں مکمل خرچ 980.63 ارب ریال رہا تھا، اسی طرح 2017 میں 928.98 ارب ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔ عالمی بینک کے مطابق سعودی عرب نے اوسط عالمی خرچ کے حوالے سے 9.3 ارب ریال زیادہ خرچ کیے۔

- Advertisement -

سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سعودی صارفین کا مجموعی خرچ 934.37 ارب ریال تک پہنچ گیا۔

یہ سنہ 2018 کے ابتدائی 11 ماہ کے مقابلے میں 39.92 ارب ریال زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ خرچ مئی میں ہوا۔ 2019 کے ماہ مئی میں خرچ 100.07 ارب ریال ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر 2019 کے دوران سعودی عرب میں صارفین کا خرچ سالانہ بنیاد پر 7.4 فیصد زیادہ ہوا۔ صارفین نے 5.92 ارب ریال زیادہ خرچ کیے۔ مملکت میں 2018 کے دوران نومبر میں 79.49 ارب ریال خرچ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب یورپی یونین میں شامل ممالک نے ماہانہ کی بنیاد پر 6.8 ٹریلین ڈالر، چین نے 11.6 ٹریلین ڈالر، برطانیہ نے 11.3 ارب ڈالر اور امریکہ نے 4.8 ٹریلین ڈالر خرچ کیے۔ متوسط عالمی خرچ 9.3 ارب ریال کا رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں