12.7 C
Dublin
منگل, جون 4, 2024
اشتہار

محمد بن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں ،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف معیشت کی بہتری کیلئے بڑی اصلاحات لانےکیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا محمدبن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب ترقی وخوشحالی میں شراکت دارہیں،پاکستان میں ہرمنتخب سربراہ مملکت کا پہلا دورہ سعودی عرب کاہی ہوتا ہے۔

دورہ سعودی عرب کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات بہت شاندار رہی اور سعودی وفدکی پاکستان میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نتیجہ خیزرہی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبےمیں پاکستان سعودی عرب کےتجربات سےفائدہ اٹھاسکتاہے، پاک سعودی مشترکہ تعاون سےنوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے ، جس کے بعد تربیت یافتہ پاکستانی ہنرمند سعودی عرب میں کام کرکے زرمبادلہ بھیجیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کویت ،قطر،یواےای اورترکیے بھی آئی ٹی وسرمایہ کاری شعبوں میں پارٹنربن سکتےہیں اور محمد بن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا، گذشتہ 8 برس میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کا وژن 2030 پیش کیا جو دنیا کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی تمام توجہ معیشت کی بہتری پرہے، معیشت کی بہتری کیلئےاصلاحات اور بنیادی نظام کی تبدیلی کیلئے پُرعزم ہیں، شہبازاسپیڈاب پاکستان اسپیڈ ہے۔

وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کیلئے بڑی اصلاحات لانےکیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات اوراسٹرکچرل ریفارمز کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے تعاون اورتجربات سےاستفادہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں