9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پرویز مشرف پر حملہ کرنے والے ملزم کو رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پرویزمشرف حملہ کیس کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق اورپنجاب کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پرویزمشرف حملہ کے ملزم کی رہائی کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ، جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل حشمت حبیب نے بتایا کہ رانا تنویر کی عمر قید کی سزا پوری ہوچکی ہے، سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

،وکیل کا مزید کہنا تھا کہ عمر قید کی مدت14سال ہے، میرے موکل کوجیل میں قید تقریبا 20 سال ہوچکےہیں۔

عدالت نےدونوں جانب کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف حملہ کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی وفاق اور پنجاب کی ملزم کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

یاد رہے 2005 میں سپریم کورٹ نے رانا تنویر کو عمر قید کی سزاسنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں