جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کلسٹر بموں کا استعمال: شہباز شریف کا اِن کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال پر قاید حزبِ اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں اِن کیمرہ اجلاس بلائے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے آبادی پر کلسٹر بمبوں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ سیشن بلا کر اعتماد میں لے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خطے میں آگ سے کھیل رہا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کے بعد بھارت آپے سے باہر ہو گیا ہے، بھارت کی جانب سے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادیٔ نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلسٹر بم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں