پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طےکریں گےکہ علاج کیسے ہوناچاہیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طےکریں گےکہ علاج کیسے ہوناچاہیے، ہوسکتا ہے انگلینڈ میں موجود معالج کو بھی پاکستان بلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج اور دیگرڈاکٹر طےکریں گےکہ علاج کیسے ہوناچاہیے، قلیل مدت میں علاج سےمتعلق حکمت عملی طےکی جائےگی، ہوسکتا ہے انگلینڈ میں موجود معالج کو بھی پاکستان بلایا جائے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 60 سے 65 فیصدحکومت کےلوگ پرویزمشرف کےساتھ رہے، وہ لوگ جو کبھی نیب زدہ ہوتے تھے، فائلیں بند ہونے پر نیب زادے بن جاتےتھے۔

- Advertisement -

گذشتہ رات مسلم لیگ ن کےسربراہ نواز شریف کوطبی بنیاد پرچھ ہفتےکیلئے ضمانت پرکوٹ لکھپت جیل سےرہاکردیاگیا تھا ، جہاں سےوہ جاتی امراپہنچے تھے۔

نوازشریف کی رہائی کا پروانہ طارق لانے والے اہلکاروں کو طارق فضل چودھری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں ساتھ لے کر لاہور پہنچے، جنہوں نے رہائی کی روبکار جیل حکام کے حوالے کی اور نواز شریف کی رہائی عمل میں آئی۔

مزید پڑھیں : عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہائی

رہائی کےبعد نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کےباہرمسلم ن کے رہنمائوں اورکارکنوں نےاستقبال کیا۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی اور 50لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ نوازشریف کوضمانت میں توسیع کیلئے لاہورہائی کورٹ سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں