منگل, جون 4, 2024
اشتہار

قائد اعظم ٹرافی، شرجیل خان نے سنچری جر ڈی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے اوپنر شرجیل خان نے سدرن پنجاب کے خلاف شاندار سنچری بناڈالی۔

تفصیلات کے مطابق اوپنر شرجیل خان نے رواں سیزن میں فرسٹ کلاس کی پہلی سنچری اسکور کرلی، شرجیل خان نے سدرن پنجاب کے خلاف 126 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی۔

شرجیل خان کی اننگز میں تین چھکے اور 16 چوکے شامل تھے، میچ کے تیسرے روز شرجیل کو لیگ اسپنر زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

شرجیل نے پہلی اننگز میں 5 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں کم بیک کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 383 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، عمر بن یوسف نے 153 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق 141 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسپنر زاہد محمود نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ضیا الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سدرن پنجاب پہلی اننگز میں 295 رنز بناسکی، زین عباس 95 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

سندھ کی جانب سے فاسٹ بولر تابش خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہ نواز دھانی 3 وکٹیں حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں