اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کو3 افراد کو ہائی جیک کرنے نہیں دوں گا ، شیرافضل مروت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجوارہ نہیں، پی ٹی آئی کو3افراد کو ہائی جیک کرنے نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کےفیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفرنہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، نہ کمیٹی اجلاس کےبارےمیں آگاہ کیاگیانہ ہی ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سب کو ان کے فیصلے آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجوارہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو3افراد کو ہائی جیک کرنےنہیں دوں گا،آسمانوں کوگرنے دو۔

خیال رہے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری دی۔

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بعد حامد رضا ،شیخ وقاص اکرم کے نام تجویز کئے تھے اور چیئرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کو طے کرنےکی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں شبلی فراز نے مشاورت کےلئے معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا تاہم صاحبزادہ حامد رضا نے کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں