پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سندھ رینجرزکے خصوصی اختیارات آج رات سے ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں رینجرز کے اختیارات آج رات بارہ بجے ختم ہوجائیں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے
محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کو 90 روز کیلئےخصوصی اختیارات دینےکی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج رات ختم ہو رہی ہے اس حوالے سے سندھ حکومت تاحال خاموش ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات گزشتہ سال اٹھارہ اکتوبر کو نوّے دن کیلئے دیئے گئے تھے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرزاختیارات کی  سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی۔ رینجر کو 1997 کےانسداد دہشتگردی ایکٹ 4 کے تحت اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے.

- Advertisement -

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رینجرزاختیارات کی مدت آج  15 جنوری کی رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی،
وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ اجلاس میں کل رینجرز کے اختیارات کامعاملہ زیرغور لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں رینجرز اختیارات میں توسیع کی توثیق متوقع ہے۔

یاد رہے کہ رینجرز کو90 روز کیلئے خصوصی اختیارات 18 اکتوبر 2016 کو دیئے گئے تھے۔

سندھ حکومت کی ٹال مٹول پر سیاسی جماعتوں نے تشویش ظاہر کردی۔ پی ٹی آئی نے رینجرز اختیارات میں طویل مدت کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔ پاک سرزمین پارٹی نے رینجرزاختیارات پرسندھ حکومت کی خاموشی کو بارگین حربہ قرار دے دیا۔

ماضی میں بھی رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت تاخیری حربے اختیار کرتی رہی ہے۔ سندھ کا محکمہ داخلہ رینجرزاختیارات کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجتا ہے۔ یہ سمری وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد وفاق کو بھیج دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں