پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

اسپاٹ فکسنگ: ایف آئی اےنےمعطل کھلاڑیوں کوآج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کھلاڑیوں کو آج دوپہر 3بجےطلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان آج تین بجے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کیے گئے کھلاڑیوں کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے گئےکھلاڑیوں میں محمدعرفان، شرجیل خان، خالدلطیف اور شاہ زیب حسن شامل ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ، کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پرغور

خیال رہےکہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے وزارتِ داخلہ کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست بھیج دی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاتھا کہ پانچوں کھلاڑیوں سے اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرنی ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

یاد رہےکہ ایف آئی اے نے وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے حکم پراسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگائی جائے‘ مصباح الحق

واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہناتھاکہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جانی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں