پیر, جون 3, 2024
اشتہار

بنوں: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید ،3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ، 2 شہری شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ شہری شہید ہوگئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں 7 شہری اور 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد میں افغان شہری کے طور پر اس کی شناخت ہوئی ، اس کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر شہریوں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں