27.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمرایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں، وہ کہیں گے تو استعفیٰ بھی دے دینگے۔ میری شیر افضل مروت سے کوئی لڑائی نہیں ہے، شیر افضل مروت کا نام میں نے ہی دیا تھا۔

عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک میری رسائی نہیں ہے، جو ساتھی بانی سے ملنے جارہے ہیں وہ ضرور پوچھیں کہ ان کا نام کیوں واپس لیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے نہیں دی۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے پارٹی سے کہا کہ اگر مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ دی گئی تو ہمیں قبول نہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ سب لوگ چھپے ہوئے تھے اور پارٹی مردہ گھوڑا بن گئی تھی، خدمت کا صلہ یہ ملا کہ سوشل میڈیا ٹیم میرے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے بھائی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مطلب تذلیل کرنا تھا، بطور احتجاج ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں