اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے اسرائیل کو گولہ بارود کی ترسیل روک دی ہے۔

امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ Axios نے نامعلوم اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کے لیے امریکی ساختہ گولہ بارود کی کھیپ روک دی تھی۔

Axios کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے اسرائیلی فوج کو ہتھیاروں کی ترسیل کو روکا ہے۔

- Advertisement -

مارچ کے آخر میں یہ خبریں آئی تھیں کہ شدید تنقید کے بعد وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کوفراہم ہتھیاروں کی فہرست طلب کرلی ہے اور وائٹ ہاؤس نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگون کو فہرست دینے کی ہدایت کردی ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے مستقبل میں اسرائیلی ہتھیاروں کی ترسیل کو معطل یا مشروط کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ مذکورہ فیصلہ بائیڈن کواسرائیل کی پشت پناہی پر کڑی تنقید کے بعد لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں