20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’ہم روبوٹ نہیں ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب اور اعظم خان آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے لیے بہتر پرفارمنس دینے کے لیے پراعتماد ہیں۔

اتوار کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان نے قومی ٹیم میں کردار ادا کرنے اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے اپنی ساکھ بنانے کی خواہش پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹ نہیں ہیں کہ آپ بٹن دباتے ہیں اور ہم پرفارم کرنا شروع کر دیتے ہیں ہم سب پاکستانی ٹیم کے لیے پرفارم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اسی طرح آپ اپنا نام روشن کرتے ہیں اگر موقع ملا تو میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

- Advertisement -

صائم ایوب نے کہا کہ میں نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے لیکن میں بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں یہ ایک عمل ہے۔ انتظامیہ ہر کھلاڑی کی حمایت کرتی ہے میں اپنا انداز نہیں بدلوں گا اور مجھے یقین ہے کہ میں مستقبل میں پرفارم کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ماحول بہت زبردست بنا ہوا ہے۔ کپتان بابر اعظم مجھے بیٹنگ سے متعلق ٹپس بھی دیتے رہتے ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ بڑا ہوتا ہے لیکن ورلڈ کپ میں ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب اور اعظم خان کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کپتان نے دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی تعریف کی اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ انجری کے بعد مکمل فٹ ہوں۔ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ  کو سر پر سوار نہیں کریں گے، ہمارا مقصد ورلڈ جیتنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں