منگل, جون 4, 2024
اشتہار

پی ایس ایل فائنل: شاہراہ فیصل کےاطراف میں شادی ہالز، ہوٹل اوردفاتربند رہیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے موقع پرکراچی میں شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کے اطراف میں تمام عمارتیں، شادی ہالز، ہوٹل، کاروباری مراکز اوردیگر دفاتربند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر سیکیو رٹی انتظامات کے لیے پولیس نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

بہادرآباد پولیس اسٹیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کے اطراف واقع تمام عمارتیں، شادی ہالز، ہوٹلزاور دفاتر 24 گھنٹے کے لیے 25 مارچ صبح 6 بجے سے 26 مارچ صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف سخت کارروائی کے بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پرمطمئن ہیں، پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔


پی ایس ایل فائنل‘ کراچی میں فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 فروری کو کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں