منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نیٹو میں شمولیت کیلیے کیا کرنا ہوگا؟ یوکرینی صدر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اگر یوکرین نے نیٹو میں شامل ہونا ہے تو اس کے لیے روس کو شکست دینا ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں فوجی افسران سے ملاقات میں کہا ہے کہ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کو میدان جنگ میں روس کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔

زییلنسکی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نیٹو میں تب ہی شامل ہوں گے جب ہم جیتیں گے اور مجھے نہیں لگتا کہ جنگ کے دوران ہمیں نیٹو میں شامل کیا جائے گا۔ حتمی رکنیت یوکرین کی آزادی کو محفوظ بنائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے اس موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ یوکرین کی نیٹو میں الحاق کے لیے اس کے 32 ارکان کی متفقہ منظوری درکار ہوگی۔ ان میں سے کچھ یوکرین کو مسلح تصادم کے درمیان تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ خطرات کو محسوس کرتے ہیں، جبکہ دیگر محض اس حوالے سے شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم نیٹو اتحاد نے واضح کیا ہے کہ لڑائی جاری رہنے کے دوران کیف رکن نہیں بن سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں