منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا، گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمد محمود تعینات تھے۔

تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوز نے گندم درآمد کے وقت وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کے سربراہ کا پتہ لگالیا۔

ستمبر2023میں غیرضروری گندم درآمد کےوقت نگران وزیرفوڈسیکیورٹی ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک تھے جبکہ گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمدمحمود تعینات تھے۔

- Advertisement -

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کا ماضی کے متنازع اسکینڈلز میں بھی کردار سامنے رہا۔

کیپٹن (ر)محمد محمود کا پہلے نندی پورپاور پراجیکٹ اورراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں بھی نام آیا تھا ، نومبر 2015 میں محمد محمود کو نندی پورپلانٹ میں بےضابطگیوں پرایم ڈی کےعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مئی 2021کوکیپٹن (ر)محمدمحمود بطورکمشنر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتار بھی ہوئے تاہم کیپٹن (ر) محمد محمود اب بھی چیئرمین پی ٹی سی ایل اورسیکریٹری آئی ٹی کےعہدےپر موجود ہیں۔

اےآروائی نیوز نے کیپٹن (ر) محمد محمود سے گندم امپورٹ اسکینڈل پر مؤقف کے لیے رابطہ کیا تو حقائق سامنے آنے پرکیپٹن (ر) محمود نےمعاملہ ڈائریکٹ پارٹیسپیشن پروگرام پر ڈال دیا۔

سابق سیکریٹری محمدمحمود نے کہا کہ یہ ڈی پی پی کا اپنا فیصلہ تھا کیونکہ گندم امپورٹ پر پابندی نہیں تھی۔

اےآروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ ڈی پی پی سےآپ کی کیا مراد ہے؟ فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی مرضی کےبغیرڈی پی پی کیسے گندم امپورٹ کرسکتا ہے؟ تو سابق سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن (ر) محمد محمود نے ان سوالات کے جوابات نہیں دے سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں