پیر, جون 3, 2024
اشتہار

سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد عام آدمی کے لیے کون کونسی اشیا مہنگی ہوجائیں گی؟ فہرست سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد مہنگی ہونے والی اشیاء کی فہرست سامنے آگئی،جن کا تعلق عوام سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کردیا، جس کا اثر بہت سی ایسی اشیاء پر پڑے گا جن کا تعلق عوام سے ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ کولڈڈرنکس پرایف ای ڈی 13 سے بڑھا کر 20 فیصدکردی گئی جبکہ منرل واٹر اور انرجی ڈرنکس پرٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

دستاویز میں کہنا ہے کہ شوگرفری فروٹ جوسزپرپہلی بار10 فیصدٹیکس اور جوس کےڈبےکی قیمت پر10 فیصدٹیکس عائد کیا گیا۔

سگریٹ کے پیکٹ کی کم از کم قیمت 15 روپے بڑھادی گئی، جس کے بعد سگریٹ پیکٹ کی کم ازکم قیمت 45 سےبڑھاکر60 روپے ہوگئی

اس کے ساتھ ہی تمام ڈبہ پیک اشیاء جس میں خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی اور نوڈلزشامل ہیں سب مہنگے کردیئے گئے۔

بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اَپ کا سامان، شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ بھی مہنگے ملیں گے۔

اسی طرح ہیئرکلر، ہیئر ریموور کریم، ہیئرجیل، شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز تک کوحکومت نے نہ چھوڑا، گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریمز سمیت دیگر سامان، پرفیوم اور برانڈڈ عطرکے داموں پر بھی گہرا اثر پڑے گا۔

اس کے علاوہ فضائی ٹکٹ پرٹیکس50 ہزاریاٹکٹ کی مالیت کا20 فیصدلاگوہوگا، دونوں میں سےجورقم زیادہ ہوگی وہ ٹیکس وصول کیاجائےگا۔

منی بجٹ میں ریئل اسٹیٹ،پراپرٹی پرکوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایاگیا، فلڈ لیوی اور نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانےکی تجویزواپس لےلی گئی ہے۔

منی بجٹ میں 500 ڈالر سے مہنگے، 350ڈالرسے500ڈالر تک اور 200ڈالرسے350ڈالر تک کے مالیت کےموبائل فون پر ٹیکس 18 فیصد مقررکیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں