ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’خودکشی کے معاہدے‘ کے بعد خاتون نے اپنی دوست کو مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں عجیب و غریب طرح کے واقعات پیش آتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں ایک خاتون نے ’خودکشی کے معاہدے‘ کے بعد اپنی دوست کو قتل کردیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے شہر ساراٹوگا اسپرنگز میں 21 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے شبے میں اس کی دوست کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی دوست کو ’خودکش کے معاہدے‘ کے تحت گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیوینلی فیتھ گارفیلڈ نامی خاتون کو 30 اپریل کو یوٹاہ کاؤنٹی جیل میں قتل اور آتشیں اسلحہ چلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

منگل، 30 اپریل کو، ساراٹوگا اسپرنگس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے ایک گھر میں 21 سالہ خاتون کی لاش ملی تھی جسے بظاہر مارا گیا تھا۔ مبینہ طور پر پولیس کو لڑکی کے جسم کے قریب ایک 9 ایم ایم بندوق کی گولی بھی ملی تھی۔

گارفیلڈ کے والد نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کی بیتی نے اپنی دوست کو گولی مار دی تھی۔ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقوتولہ لڑکی نے مبینہ طور پر ہیوینلی فیتھ گارفیلڈ کے ساتھ خودکشی کا معاہدہ تھا جبکہ وہ دونوں کئی سے اس بارے میں بات کر رہے تھے۔

مقتولہ لڑکی کی ایک دوست نے مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ ایک ٹیکسٹ میسج شیئر کیا ہے جس میں مرنے والی لڑکی نے کہا تھا کہ وہ ’خود کو مارنے سے بہت خوفزدہ ہے۔‘

رپورٹس کے مطابق مقتولہ کو اس کے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں