اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

شوہر سے جھگڑا: خاتون نے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد 6 سالہ گونگے بہرے بیٹے کو مگرمچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں 32 سالہ ساوتری نے 6 سالہ گونگے بہرے بیٹے کو شوہر سے جھگڑے کے بعد مگرمچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

خاتون اور شوہر کا اکثر بیٹے ونود کو لے کر جھگڑا ہوتا تھا۔

- Advertisement -

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ شوہر اکثر اسے ونود سے متعلق طعنے دیتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ اسے کنال میں پھینک آؤ، اس لیے جو کچھ بھی ہوا اس کا ذمہ دار شوہر ہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے پولیس کو بتایا تو ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کردی اور بچے کی لاش ایک دن بعد ملی جس کا ایک ہاتھ نہیں تھا جب کہ لاش پر مگر مچھوں کے دانتوں کے بھی نشانات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو نہر میں پھینکنے پر خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں