اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کراچی سے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا بتانا ہے کہ ملزمان تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 دستی بم، 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت خاور حسین اور جابر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی تفصیلات اور تصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بیرون ملک سے مختلف اکاؤنٹس سے رقوم ملتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں