22.1 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ویڈیو:‌ ’ہائی وے پر ٹرک اور گاڑی میں خوفناک حادثے میں 6 افراد ہلاک‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہائی وے پر ٹرک اور گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی فیملی کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک حادثہ راجستھان میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار کو یوٹرن لینے والے ٹرک سے گاڑی کے ٹکرانے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی فیملی کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

- Advertisement -

ایکسپریس وے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے غلط یو ٹرن لیا جب کار پیچھے سے آرہی تھی جو بعد میں اس سے ٹکرا گئی۔

یہ حادثہ راجستھان کے سوائی مادھوپور ضلع میں بناس ندی کے پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان سیکر ضلع سے رنتھمبور کے ترنیترا گنیش مندر کی طرف جا رہا تھا۔

ہلاک افراد کی شناخت منیش شرما، اس کی بیوی انیتا شرما، ستیش شرما، پونم، اس کی خالہ سنتوش اور اس کے دوست کیلاش کے طور پر ہوئی ہے۔ دو بچے منان اور دیپالی شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے پر وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثا سے تعزیت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں