19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

عدلیہ 9 مئی کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائے، عطا اللہ تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عدلیہ سے گزارش کی ہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ سے گزارش ہے کیسز منطقی انجام تک پہنچنے چاہییں، انہیں سزائیں کیوں نہیں ملیں، کیا تاخیر ہے فیصلے کیوں نہیں ہو پاتے؟

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جو منظم منصوبہ بندی سے کیا گیا، اس دن ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش اور پاکستان کے خلاف گھناونی سازش کی گئی، فتنہ پھیلانے والے ٹولے نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیا سزا ملی اس پر بھی بات ہونی چاہیے، چاہے کیسے بھی سیاسی معاملات ہوں ہم نے ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی لیکن انہوں نے اپنے ہی ملک کے خلاف سازش کی، انہوں نے جو کچھ کیا وہ دشمن ملک بھی نہ کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تلافی شواہد موجود ہیں، یہ انتشاری ٹولہ سیاسی مفاد کیلیے اپنے ہی ملک پر پِل پڑا، 9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ملک سب سے پہلے اور سیاست بعد میں ہے،  9 مئی کو پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا تھا کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے، انہوں نے غلیظ زبان استعمال کی اور کہا کہ ایک شخصیت نہیں تو ملک بھی نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم ملک کی معیشت بہتر کر کے عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے، بانی پی ٹی آئی اپنی کسی بھی بات پر قائم نہیں رہتے، وہ مفاد کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں