اشتہار

برسلز میں دہشت گردی،7دھماکوں میں35افرادہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: بیلجیم کا دارلحکومت برسلز یکے بعد دیگرے سات دھماکوں سے گونج اٹھا، ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر چھ بم دھماکوں میں چونتیس افراد ہلاک اورڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہوگئے، پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، برسلز نارتھ اسٹیشن سے دومشکوک افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔

برسلز کے زیونٹم ایئرپورٹ کا ڈیپارچر ہال مسافروں سے بھرا تھا کہ اچانک خوفناک دھماکے نے منظر بدل دیا، لوگ جان بچانے کیلئے دوسری جانب بھاگے تو کافی شاپ کے قریب دوسرا دھماکہ ہوگیا، ہال میں ہر طرف لاشیں اور زخمی تڑپ رہے تھے ۔

ایئرپورٹ کے باہر بھی لوگ دھماکوں کے آواز سُن کر مخالف سمت بھاگ پڑےابھی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ادارے ایئرپورٹ پہنچے ہی تھے کہ میٹرو اسٹیشن بھی دھماکوں سے گونج اٹھا۔

- Advertisement -

زیر زمین میٹرو اسٹیشن میں چار دھماکوں نے متعد افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا، لوگ اندھیرےمیں ادھر ادھربھاگنےلگے حکام کا کہنا ہے ایئرپورٹ پر ہونے والا پہلا دھماکہ خودکش تھا۔

بیلجیئن حکام کی پریس کانفرنس کے دوران ہی صدارتی محل کے قریب بم بر آمد ہوا جسے دھماکہ کرکے ناکارہ بنایا گیا، دھماکوں کے بعد ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے، بس اور ٹرام سروس بندکردی گئی،موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس خالی کرالیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں