اشتہار

میکسیکن اداکار کی ماحولیاتی آگاہی کے لیے درخت سے شادی

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں ایک سماجی کارکن اور اداکار رچرڈ ٹوریز نے 1000 سال پرانے درخت سے شادی کرلی۔ شادی پورے رسم و رواج کے ساتھ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکن اداکار کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس نے ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی اور درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔ ’شادی‘ میں میکسیکو کے ماہرین ماحولیات اور ایکولوجسٹ نے شرکت کی۔ ابتدا میں مہمانوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہ کیسی تقریب ہے اور اس میں کیا ہورہا ہے۔

یہ شادی رچرڈ کی مہم ’درخت سے شادی کرو، اپنی آکسیجن بچاؤ‘ کا ایک حصہ ہے۔ اس مہم کے تحت وہ درختوں کی کٹائی کے خلاف آگاہی پھیلا رہے ہیں۔ یہ مہم پیرو، ارجنٹینا اور کولمبیا میں جاری ہے۔

- Advertisement -

اداکار کا کہنا ہے کہ میکسیکو کو بے شمار ماحولیاتی خطرات کا سامنا ہے۔ یہاں کے شہریوں کے چاہیئے کہ وہ پودے لگائیں، پانی بچائیں اور پہاڑوں کی حفاظت کریں کیونکہ یہ زمین ان کی اپنی ہے۔

انہوں نے میکسیکو کے صدر سے بھی اپیل کی کہ وہ درخت کاٹنے والوں کو روکیں اور درختوں کی حفاظت کریں۔ رچرڈ کے مطابق کئی مشہور میکسیکن شخصیات نے ان کی مہم میں شمولیت اختیار کی ہے جن میں اداکار بھی شامل ہیں۔

ماحولیاتی تنظیم گرین پیس کے مطابق لاطینی امریکا میں 5 ملین ایکڑز کے جنگلات کا صفایا کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں