اشتہار

دن میں کتنے گھنٹے بیٹھ کر گزارنے چاہئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ بہت زیادہ بیٹھنا امراض قلب، فالج اور ہائی بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں اور ان کی وجہ سے قبل از وقت موت کا سبب ہے۔ یہ خطرہ خصوصاً ان افراد کے لیے زیادہ ہے جو آفس جاب کرتے ہیں اور دن کا بیشتر حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں۔

تاہم اب سائنسدانوں نے اس بات پر تحقیق کی ہے کہ دن کے کتنے گھنٹے بیٹھ کر گزارنے سے ان خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔

پرفضا مقام پر 30 منٹ گزارنے سے امراض قلب سے حفاظت *

sitting-4

- Advertisement -

اس مقصد کے لیے امریکا میں بڑے پیمانے پر ایک تحقیق کی گئی جس میں 7 لاکھ کے قریب افراد کا 11 سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔ ڈیٹا کے مطابق ان افراد کا ورزش اور دیگر کاموں میں استعمال ہونے والا اور بیٹھ کر گزارے گئے وقت کا تجزیہ کیا گیا۔

آفس میں ورزش کرنے کی کچھ تراکیب *

نتائج سے معلوم ہوا کہ 10 گھنٹے سے زائد وقت بیٹھ کر گزارنے سے امراض قلب کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں امراض قلب کی نشاندہی کرتی چھوٹی چھوٹی علامات پر فوری توجہ دینی چاہیئے۔

sitting-2

ماہرین کے مطابق ہم شاید اس بات پر خوشی محسوس کریں کیونکہ ہم صرف 8 گھنٹے آفس میں بیٹھ کر گزارتے ہیں مگر ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ آفس سے گھر آنے کے بعد ٹی وی دیکھنے، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے یا کھانا کھانے کے لیے بھی بیٹھ کر وقت گزارا جاتا ہے اور یہ مجموعی طور پر 10 گھنٹوں سے بھی زائد کا وقت ہوتا ہے۔

زیادہ کام کرنے سے دماغی صحت کو خطرہ *

واضح رہے کہ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر غیر فعال افراد عالمی معیشت کو 67.5 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عالمی معیشتوں کو یہ نقصان صحت کے شعبہ میں اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں