اشتہار

حج کی آمد، غلافِ کعبہ کو نقصان سے بچانے کیلئے زمین سے 3میٹر اونچا کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح حج کے ایام کی آمد پر غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

kaaba

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غلاف کعبہ کو تین میٹر اونچا کر کے اس کے چاروں طرف دو میٹر سفید کپڑا لپیٹ دیا ہے، غلاف کعبہ 9 ذی الحج تک تین میٹر اوپر رہے گا تاکہ حج کے دوران غلاف کعبہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جاسکے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا عمل تین گھںٹے تک جاری رہا، خانہ کعبہ کے قریب موجود زائرین نے غلاف کو اوپر اٹھانے کے مناظر کو اپنے موبائل میں بھی محفوظ کرلیا۔

kaaba-2

خیال رہے کہ ماضی میں حج کے موقع پر لاکھوں زائرین اسے پکڑتے اور کھینچتے ہیں جبکہ بعض زائرین اس کے ٹکڑے کاٹ لیتے یا دھاگے نکال لیتے تھے، جس کے نتیجے میں غلاف کعبہ کے خراب ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے، اس لئے سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کے تحفظ کے لیے حج کے ایام میں اسے بلند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہر سال حج کے موقع پر یوم عرفہ یعنی 9ذوالحجہ کو کعبہ کا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں