اشتہار

فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا، ہیٹی میں ہلاکتوں اور تباہی کے بعد صدر نے ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے ٹکرانے کے بعد طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا، زور ٹوٹنے سے پہلے طوفان نے ہیٹی، کیوبا، باہامس، اور فلوریڈا میں تباہی کی داستان رقم کی۔

post-1

- Advertisement -

 

طوفان کے باعث ریاست میں شدید بارشیں ہوئیں ،جس کے نتیجے میں متعدد علاقے ڈوب گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی اور کئی افراد جان کھو بیٹھے۔


مزید پڑھیں : سمندری طوفان میتھیو کیرولائنا سے ٹکراگیا


میتھیو طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ہیٹی اور کیوبا میں مچائی، لاکھوں افراد بے گھر اور نو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، ہیٹی کے صدر نے ہلاکتوں اور تباہی کے باعث تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔

post-3

گذشتہ روز سمندری طوفان میتھیو امریکی ریاست کیرولائنا سے ٹکرایا تھا، جہاں مختلف حادثات میں10 افراد ہلاک ہوگئے، سمندری طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور ساتھ ہی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔


مزید پڑھیں : سمندری طوفان میتھیوز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا


محکمہ موسمیات نے طوفان کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی تھی۔

اس سے قبل سمندری طوفان میتھیو ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا تھا، جس کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

post-2

 


مزید پڑھیں : ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک


واضح رہے کہ جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیو طوفان نے شدید تباہی مچائی تھی ، جس کے نتیجے میں900سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں