اشتہار

موبائل فون سروس کی بندش،ملک بھر میں‌ اعلان باقی، وفاق خاموش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صوبائی حکومتوں نے نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردیں لیکن وفاقی حکومت تاحال اس حوالے سے خاموش ہے اور حکومتوں کو کوئی جواب نہیں‌ دیا کہ سروس کہاں کہاں بند کرنی ہے۔

وفاقی حکومت کی خاموشی سے صوبائی حکومتوں اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے جب کہ موبائل فون سروس فراہم کرنے کمپنیاں بھی تاحال گومگو کے عالم میں ہیں کہ صبح کیا کریں کیوں کہ موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان  ابھی تک التوا کا شکار ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں سروس بند کی جائے گی جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سرگودھا، گوجرنوالہ، پشاور، مردان ،چارسدہ اور دیگر شامل ہیں، تاہم اسلام آباد میں صرف نو محرم کو سروس بند ہوگی۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

سیکریٹری داخلہ سندھ ریاض سومرو نے بتایا کہ سندھ میں صبح آٹھ سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاق سے سفارش کی ہے اس لیے کہ موبائل فون کی سروس بند کرنے کا اختیار وفاق کا ہے تاہم  بندش کے معاملے پر تاحال وفاق کے جواب کے منتظر ہیں۔

موبائل کمپنیاں بھی منتظر

دوسری جانب موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی سروس کی بندش کے معاملے پر احکامات کی منتظر ہیں، انہیں تاحال وزارت داخلہ یا پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سےکوئی حکم ابھی تک موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی محرم میں موبائل فون اور ڈبل سواری پرپابندی کی تجویز

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں