اشتہار

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 1 شہری شہید 2 بچوں سمیت 5 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر سمیت مختلف علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ سے 1 شہری شہید دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں جبکہ د فترخارجہ نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نیتجے میں پالانی کا عبدالرحمان نامی رہائشی شہید اور دو بچے سمیت 5 زخمی ہوگئے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوا ب دیا اور دشمن کی پوپیں خاموش کروائیں۔

بھارتی فائرنگ کے نیتجے میں زخمی ہونے والی حلیمہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ بچوں کی عمریں تین اور گیارہ سال ہیں،واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے دو بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی جس کے بعد پاک فوج نے جواب دیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کروایا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں