اشتہار

امریکا کی کوئٹہ حملے کی مذمت، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکا نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کی مذمت کی اور شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پردہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔

- Advertisement -

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے عوام اورحکومت کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔


مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 60 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک


یاد رہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 60اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسزکی کارروائی میں3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں