اشتہار

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر دو شہری شہید اور 9زخمی ہوگئے،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ہرپال اور چپراڑسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ شہری زخمی ہوگئے، چپڑاڑ سیکٹر کے زخمیوں میں سے دو چل بسے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر سونالی ویلی میں ایک شہری سکندر زخمی ہوا، تمام زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے جوابی کاروائی کرکے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید


گذشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے بھمبر اور چپڑاڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ اس سے قبل بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں 2 مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 بچی اور 1 شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ


ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کو معمعول بنالیا ہے جبکہ اکیس اکتوبر سے لے کر اب تک بھارت فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار شہری شہید اور اکیس زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں