اشتہار

پشاور، فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق، بیٹا زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : چار سدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ہو گئے، ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی مصروف ترین شاہراہ چار سدہ روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ریاض الاسلام شدید زخمی ہو گئے  جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے فائرنگ کے وقت ان کے صاحب زادے بھی ان کے ہمراہ تھے جو شدید زخمی ہو گئے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی ریاض السلام اور ان کے صاحبزادے کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی ایس پی جانبر نہ ہو سکے جب کہ ان کے صاحبزادے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چار سدہ روڈ پر واقع مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد ڈی ایس پی ریاض الاسلام اپنے بیٹے کے ہمراہ جیسے ہی مسجد سے باہر آئے گھات لگائے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی اس موقع پر ڈی ایس پی کے صاحبزادے نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔

مقامی پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے، قریبی علاقہ کا گھیراؤ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی کو سیکیورٹی کے پیش نظر عام لوگوں کے لیے بند کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ریاض الاسلام انسداد دہشت گردی کے ونگ میں تعینات تھے اور اس سے قبل ان پر دہشت گردی کے تین حملے ہو چکے ہیں جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔

شہید ہونے والے ڈی ایس پی ریاض الاسلام کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں کل صبح نو بجے ادا کی جائے گی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت حکومتی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں