اشتہار

کولمبیا : کارگو طیارہ گر کر تباہ ،5 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا : کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کا کارگو طیارہ جو پورٹو کارینو سے بگوٹا جارہا تھا، ٹیک آف ہوتے ہی طیارہ سنبھل نہ پایا اور اڑان بھرتے ہی کریش ہوگیا، طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا جسے کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

lane-1

- Advertisement -

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

alne-2

یاد رہے گذشتہ ماہ برازیل کا ایک چارٹرڈ طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں برازیل کی فرسٹ کلاس فٹ بال ٹیم سمیت75 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چھ افراد کے بچے تھے۔

طیارہ حادثے کی ویڈیو دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں