اشتہار

اداکار اوم پوری اس دنیا میں نہیں رہے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ‘ ہالی وڈ اور لالی وڈ کی فلموں میں کے معروف اداکار اوم پوری 66 سال کی عمر میں چل بسے‘ انہوں نے 70 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اوم پوری 18 اکتوبر 1950 کو انڈین صوبے ہریانہ کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے بالی وڈ کے علاوہ پاکستانی اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کی تازہ ترین پاکستانی فلم ‘ایکٹر ان لا’ تھی، جس میں انھوں نےاے آروائی ڈیجیٹل کے گیم شو’ جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفےٰ کے والد کا اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہالی وڈ میں ان کی وجہ ِ شہرت ’ایسٹ ازایسٹ‘ نامی فلم ہے۔

- Advertisement -

اوم پوری مشکل کردار ادا کرنے کے ماہر سمجھے جاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے زیادہ تر آرٹ فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔


پاکستان کی حمایت میں بیان، اوم پوری کے خلاف مقدمہ درج


اوم پوری نے بھارتی پروگرام میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’ پاکستانی اداکار غیر قانونی نہیں بلکہ انڈین ویزا لے کر آتے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان اسرائیل اورفلسطین بن جائیں اور صدیوں لڑتے رہیں‘‘ ۔

ان کی موت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے تاثرات سامنے آ رہے ہیں۔

بالی وڈ کے اداکار انوپم کھیر نے ان کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ ’انھیں بستر پر یوں پرسکون انداز میں لیٹے دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ ہمارے عظیم ترین اداکاروں میں سے ایک اوم پوری اب نہیں رہے‘۔

.

 ریتیش دیش مکھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ جان کر صدمہ ہوا کہ اوم جی اب نہیں رہے۔


اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ اوم جی ہم آپ کو بہت زیادہ یاد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں