اشتہار

کالعدم تنظیموں‌ کو کیوں‌ نہیں‌ روکا جارہا، وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں‌ پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو آزادانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیوں نہیں کررہیں؟وزارت داخلہ نے ہدایت دی کہ انہیں سختی کے ساتھ کام کرنے سے روکا جائے۔

ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کی آزادنہ سرگرمیوں کے حوالے سے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں پر برہم ہوگئی اور چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان حکومت کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو ایک بار پھر سختی کے ساتھ کام کرنے سے روکا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے عین مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چکوال واقعے کو بنیاد بنا کر تحریک لبیک یارسول اللہ جیسی تنظیمیں سرگرم ہیں، ایسی تنظیموں کو کسی بھی طور آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہیں کررہیں، کالعدم جماعتوں کی جانب سے اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسی تنظیموں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں