13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کراچی سے چوری شدہ گاڑی استعمال کے الزام میں سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کراچی سے چوری شدہ گاڑی استعمال کرنے کے شبہ میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی پشاور کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے چوری شدہ گاڑی استعمال کرنے کے شبہ میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا، بعدازا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

پشاور پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے، اگر الزمات ثابت ہوئے تو متعلقہ افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

- Advertisement -

سندھ سے چوری گاڑی سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کے پاس سوشل میڈیا تصویر میں دیکھی گئی، کراچی پولیس نے چوری کی گاڑی کی تلاش میں پشاورپولیس سے رابطہ کیاہے۔

اس حوالے سے معطل ڈی ایس پی نے اےآروائی سے گفتگو میں کہا کہ میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بغیر انکوائری مجھے معطل کیا گیا امید ہے افسران بالا مکمل انکوائری کرینگے، میرے خلاف من گھڑت الزمات عائد کیے گئے، نظر آنیوالی گاڑی رینٹ کی ہے میری نہیں۔

ڈی ایس پی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ میرے پاس رینٹ کی گاڑی تھی چوری کی نہیں، کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر جو گاڑی دیکھی وہ میں نے رینٹ پر لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں