11.2 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’میں بہک گیا تھا‘ بھتیجی سے زیادتی کرنے والا پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بھتیجی سے زیادتی کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں بچی سےزیادتی کیس میں اپنی بھتیجی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویران جگہ پر اپنی بھتیجی کو حوس کانشانہ بنایا تھا اور بچی کی نشان دہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

ملزم عثمان شیخ نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ میں بہک گیا تھا مجھ سے بڑی غلطی ہوئی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم گھر کے قریب ہی ویرانے میں موجود تھا علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں