13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

یہ وقت ایک دوسرے کو نہیں بلکہ دہشت گردوں کونیچا دکھانےکا ہے‘ احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کےمحفوظ مستقبل کےلیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا اور وفاقی حکومت تمام صوبوں کےساتھ تعاون کو یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا حکومت نے4 سالوں میں آپریشن کے تحت فیصلہ کن کارروائیاں کیں جن سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ وقت بھی دورنہیں جب یہ کارروائیں بھی ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اورہمیں اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا نہیں بلکہ دہشت گردوں کو نیچا دکھانے کا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو قوم نے مل کر ہر سطح پر لڑنا ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا دشمن بہت چالاک ہے جو واضح عزائم رکھتا ہے، ہمیں مکمل اتحاد کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے، مل کر ملک کے مستقبل کے حوالے سے آگے بڑھنا ہے۔


کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار اور7 شہری شہید


واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئےتھے، شہدا میں 8 فوجی اور 7 سویلین شامل تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں