12 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’مائی ری‘ کے بعد میری فین فالوونگ عروج پرپہنچ گئی: عینا آصف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عینا آصف نے کہا کہ مائی ری کے بعد میری میری فین فالوونگ عروج پرپہنچ گئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں معروف اداکارہ عینا آصف اور شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا نے شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

پروگرام کے میزبان محب مرزا نے عینا آصف سے سوال کیا کہ بے بی باجی اور مائی ری کے بعد آپ کی فین فالوونگ میں کتنا اضافی ہوا، جس پر عینا آصف نے بتایا کہ دونوں ڈرامہ کے بعد خاص طور پر مائی ری کے بعد میری فینز فالوونگ میں دوگنا اضافہ ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

- Advertisement -

عینا آصف نے کہا کہ کیونکہ مائی ری میں میرا ایک بہت ہی نمایاں کردار تھا، اور پوری کہانی میرے اور اس ثمر کے گرد گھومتی تھی، اس ڈرامے کے بعد ہم دونوں بے حد مقبول ہوگئے۔

عینا آصف کا کہنا تھا کہ ’جب ہم مائی ری کی شوٹنگ کررہے تھے تو بہت حقیقی محسوس ہوا، لیکن ہم یہ نہیں جانتے تھے لوگوں سے اتنا پیار اور اتنی عزت ملے گی‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس ڈرامے کے بعد میرے دوستوں نے مجھ سے بات کرنا چھوڑ دیا تھا کیوں کہ شام 7 بجے کے بعد وہ میرے بجائے میرا ڈرامہ دیکھتے تھے۔

واضح رہے کہ ’ مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی اور ماں جب کہ ان کے شوہر کا کردار ثمر جعفری نے ادا کیا تھا اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 اور 20 سال تک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

ڈرامے کے ذریعے سماج میں کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی گئی اور دکھایا گیا کہ 18 سال سے پہلے بچوں کی شادیاں کس طرح ان کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہیں۔

ڈرامے میں کم عمر جوڑے کی شادی دکھانے کے علاوہ ان کے ہاں کم عمری میں بچے کی پیدائش بھی دکھائی گئی جب کہ آخری قسط میں دونوں کے درمیان طلاق کو بھی دکھایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں