22.1 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’کم ہوتے ہیں ایسے لوگ جو آنکھوں کے تکتے ہی دل میں اُتر جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ایک اور نیا ڈرامہ ’نور جہاں‘ بہت جلد پیش کرے گا جس کی کاسٹ میں کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر، صبا حمید، نور حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

پہلے ٹیزر میں فیملی کو دکھایا گیا ہے جبکہ کبریٰ خان کہتی ہیں کہ ’کم کم ہوتے ہیں ایسے لوگ جو آنکھوں کے تکتے ہی دل میں اتر جائیں۔‘

پہلی جھلک میں وہ صبا حمید کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتی ہیں اور انہیں نور جہاں کہتی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں فیملی کھانے کے ٹیبل پر بیٹھی ہوتی ہے اس دوران کبریٰ خان ان کی جگہ پر بیٹھ جاتی ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ تمہیں کیسے لگا کہ تم میری اجازت کے بغیر میری جگہ پر بیٹھ سکتی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں