پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’ہم ملک کے وفادار رہیں گے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے وفادار ہیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ’تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ملک میں آئین عملاً ختم ہوچکا ہے، آئینی ترمیم ہونی چاہیے پر شخصی بنیاد پر قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 180 سیٹیں جیتی، 7 فیصد کی بات پر درستگی کرلیں، 70 فیصد عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمان میں آواز کو دبایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سازشی ٹولہ نہیں ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے سازش نہیں کی بلکہ سازشیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں، ہم آئین کی بالادستی کے لیے نکلے ہیں سازشی ٹولہ نہ کہا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے اغوا کیا، بانی پی ٹی آئی بارہا کہہ چکے ہیں کہ ملک بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے ہم لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتشار پیدا ہوگا تو کس کا فائدہ ہوگا؟ ہم نے خط میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کی یاد دہانی کروائی تھی، ہم نے آئی ایم ایف کو کوئی خط نہیں لکھا جس میں کہا ہو امداد کم کریں، کون لوگ ہیں جو تفرقہ ڈال رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں