22.1 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بابر اعظم کے بیان پر عامر جمال نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے کپتان بابر اعظم کے بیان کے بعد خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آل راؤنڈر عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی بیٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے وارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 40 رنز بنائے۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ  معنی خیز کیپشن لکھا کہ ’چیزیں ہمیشہ وہی نہیں ہوتیں جو وہ نظر آتی ہیں، پہلی ظاہری شکل بہت سے لوگوں کو دھوکا دیتی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aamir Jamal (@aamir.jamal)

- Advertisement -

عامر جمال نے اس کے بعد منہ پر انگلی رکھنے کی ایموجی بھی بنائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بابر اعظم نے عامر جمال کی ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامر کو ٹی 20 فارمیٹ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مزید تجربہ اور میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر جمال کا ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا وہ جس نمبر پر بیٹںگ کرتے ہیں ہمیں ایک پاور ہٹر کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں