پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کراچی میں بھتہ خوری میں اضافہ، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سی پی ایل سی نے ماہ اپریل کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل واقعات میں کمی جب کہ بھتہ خوری میں اضافہ ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پی ایل سی کراچی نے شہر قائد میں جرائم کے حوالے سے ماہ اپریل کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں بھتہ خوری میں اضافہ ہوا جب کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ اپریل میں 162 کاریں، 4 ہزار 184 موٹر سائیکلز چوری یا چھینی گئیں اور شہریوں سے اسلحے کے زور پر ایک ہزار 368 موبائل فون چھینے گئے۔

- Advertisement -

اپریل میں اغوا کا ایک اور بھتہ خوری کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ مختلف واقعات میں 59 شہریوں کو قتل کیا گیا۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 28 ہزار 416 بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ان میں جنوری میں 7 ہزار 865، فروری میں 7 ہزار 364 وارداتیں ہوئی۔ مارچ کے مہینے میں 7 ہزار 539 وارداتیں رپورٹ کی گئیں جب کہ اپریل میں 5 ہزار 789 واداتیں رونما ہوئیں۔ دوران ڈکیتی مزاحمت پر 62 شہری جان سے گئے جب کہ مجموعی طور پر مختلف واقعات میں 213 شہری قتل ہوئے۔

جنوری تا اپریل 2024 کے دران 535 کاریں، 20 ہزار 152 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں جب کہ اسی مدت کے دوران 7 ہزار 470 شہریوں سے موبائل فون بھی چھینے گئے۔

ابتدائی چار ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے 6 جب کہ بھتہ خوری کے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں